وعدے کا اعتبار تو ہے واقعی مجھے
یہ اور بات ہے کہ ہنسی آ گئی مجھے
-
موضوع : اعتبار
عالمؔ دل اسیر کو سمجھاؤں کس طرح
کمبخت اعتبار کے قابل نہیں ہے وہ
-
موضوعات : بھروسہاور 1 مزید
بڑے پتے کی بتاؤں بڑے مزے کی کہوں
جو آپ مجھ پہ کریں اعتبار تھوڑا سا