جلوہ پر اشعار
حسن کے جلوے ہم سب نے
اپنی اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں اور اپنے اپنے حساب سے، لیکن ایک تخلیق کار جلوۂ حسن کو کن کن صورتوں میں دیکھتا ہے اور اس کے بارے میں کیسے کیسے انکشافات کرتا ہے کیا ہم اس سے واقف ہیں ؟ اگر نہیں تو یہ انتخاب آپ ہی کے لئے ہے ۔ اسے پڑھئے اور جلوؤں کی چکاچوند سے لطف اٹھائے ۔
عشق کا ذوق نظارہ مفت میں بدنام ہے
حسن خود بے تاب ہے جلوہ دکھانے کے لیے
کیا کلیم کو ارمان دید نے رسوا
دکھا کے جلوۂ پروردگار تھوڑا سا
-
موضوعات : خدااور 2 مزید
پردے میں وہ تو چھپ گئے دکھلا کے اک جھلک
میں پیچ و تاب میں رہا دن بھر تمام رات
اب بھی کوہ طور پر گویا زبان حال سے
ہے کوئی اور اس کے جلوے کا تمنائی کہ بس
-
موضوع : تمنا