آنسو
چلو
تمہاری آنکھ کے گوشے میں آخرش اک اشک
مقیم ہو ہی گیا جاگزین ہو ہی گیا
یہ اشک ایسا ہے
جیسے کہ منجمد بلور
نہیں ہے جس کی دمک بہر زینت عالم
یہ وہ ہے
جو ہے صداقت کا اک نمائندہ
تمہاری ذات میں ضم کر چکا ہے اپنے تئیں
یہ اشک وہ ہے کہ جو تم سے ہی ہے وابستہ
ہمیشہ ساتھ تمھارے ہے پاسباں کی طرح
ہنسی خوشی میں بھی شرکت ہے اس کی غم میں بھی
تمہارا ساتھ نبھاتا ہے کتنا مخلص ہے
ہزاروں یادوں کو لاتا ہے سامنے اکثر
تمہارے ساتھ ہی رہتا ہے تم نہیں تنہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.