عہد
میں نہیں ہوں گا تپسوی نہیں ہوں گا نہیں ہوں گا
چاہے لوگ جیسا کہیں
میں یقیناً تپسوی نہیں ہوں گا اگر
نہ ملے ایک ساتھی تپسونی
میں نے کڑا عہد کر لیا ہے
اگر نہ ملا بکل کا بن
اگر دل کے موافق دل نہ جیت پاؤں
تو نہیں ہوں گا تپسوی نہیں ہوں گا نہیں ہوں گا
اگر نہ پاؤں اس تپسونی کو
میں چھوڑوں گا نہیں گھر نکلوں گا نہیں باہر
تارک الدنیا سنیاسی ہو کر
اگر گھر سے باہر نہ ہنسے کوئی بھی
دھرتی کو لبھانے والی ہنسی
اگر نہ اڑے نیلا آنچل
مدھر ہوا میں چنچل ہو کر
اگر گھنگرو لگا کنگن اور پائل نہ بجے
رن جھن کر کے
میں نہیں ہوں گا تپسوی نہیں ہوں گا نہیں ہوں گا
اگر نہ پاؤں تپسونی کو
میں نہیں ہوں گا تپسوی تمہاری قسم
اگر اس تپسیا کے بل سے
کوئی نئی دنیا نہ بنا سکوں
کسی کے دل میں
اگر جگا کے بینا کے تاروں کو
کسی کے حقیقی راز کے دروازے توڑ کر
کسی نئی آنکھ کے اشارے کو
نہ پہچان لوں
میں نہیں ہوں گا تپسوی نہیں ہوں گا نہیں ہوں گا
بغیر تپسونی کو پائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.