کہیں کوئی سادہ زندگی ہے
کئی کوئی سادہ زندگی ہے اور ایک دنیا
شفاف گرم اور پر مسرت
وہاں شام پڑے ایک ہمسایہ
باڑ کے اس پار ایک لڑکی کو پکارتا ہے
اور صرف شہد کی مکھیاں
یہ مدھم سرگوشیاں سن سکتی ہیں
مگر ہم زندگی گزارتے ہیں ضابطوں اور محنتوں کے ساتھ
اور ہم ملحوظ رکھتے ہیں اپنی تلخ ملاقاتوں کی تمام رسومات
جب اچانک ایک بے نیاز جھونکا
کاٹ دیتا ہے ہمارے جملے کو شروع ہوتے ہی
مگر ہم اپنی دنیا کا کوئی متبادل قبول نہیں کریں گے
یہ عظیم الشان شہر ہمارے الم اور ہمارا انعام
دمکتی برف کے فراخ دریا
سورج سے محروم افسردہ باغات
اور تقریباً نا قابل سماعت شاعری کی دیوی کی
آواز کا التباس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.