Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لکنت

MORE BYکے سچیدانندن

    لکنت معذوری نہیں

    یہ تو ایک طرز گفتگو ہے

    لکنت خاموشی ہے

    جو در آتی ہے

    لفظ اور اس کے معنی کے درمیان

    بالکل اسی طرح جیسے لولے پن

    کی خاموشی جو در آتی ہے

    لفظ اور تعامل کے درمیان

    لکنت زبان پر مقدم ہے

    یا مؤخر

    یہ صرف ایک لہجہ ہے

    یا اپنے آپ میں ایک زبان

    یہ سوالات ایسے ہیں

    کہ ماہرین لسانیات بھی ہکلانے لگتے ہیں

    ہم ہکلاتے ہیں تو گویا

    ہم پیش کرتے ہیں قربانی

    خداوند معانی کے حضور

    تمام لوگ جب لکنت زدہ ہوں

    تو لکنت بن جاتی ہے ان کی مادری زبان

    جس طرح اب ہمارا معاملہ ہے

    شاید خدا بھی ضرور ہکلایا ہوگا

    اس وقت

    جب اس نے انسان کی تخلیق کی ہوگی

    یہی وجہ ہے کہ انسانوں کے تمام الفاظ

    مختلف المعانی ہیں

    یہی وجہ ہے کہ جو کچھ بھی وہ کہتا ہے

    اپنی عبادتوں سے لے کر اپنے احکامات تک

    ہکلا کر کہتا ہے

    شاعری کی طرح

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے