ہمارا یہ عقیدہ ہے جہاں سچی محبت ہو
وہاں کوئی رکاوٹ دو دلوں میں آ نہیں سکتی
محبت وہ نہیں ہے جو بدل جائے بدلنے پر
خزاں میں بھی محبت کی کلی مرجھا نہیں سکتی
محبت ہے کسی مضبوط سے مینار کی صورت
جسے طوفان ٹکر مار کر لرزا نہیں سکتے
محبت ہے وہ اک اونچا ستارہ جس کی رفعت کی
ہمیں ہو کچھ خبر لیکن حقیقت پا نہیں سکتے
گلابی ہونٹ اور گالوں کی رعنائی نہیں رہتی
حسیں چہرے نہیں رہتے دل آرائی نہیں رہتی
محبت وقت کی رفتار سے آزاد ہے لیکن
محبت پر قضا کی کار فرمائی نہیں رہتی
محبت کے سوا دنیا کی ہر اک چیز فانی ہے
یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو ہر عاقل نے مانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.