صرف ایک بار کہہ دو
صرف ایک بار کہہ دو
چہرے پر بغیر کسی ایسی پرچھائیں کے
جس سے یہ ظاہر ہو کہ ایک ہزار چوروں کو پھانسی
کی سزا کا علم ہو گیا ہے
صرف ایک بار کہہ دو قدم جما کر مترنم آواز کے ساتھ
ایسی گمبھیر آواز کے ساتھ جو ایک بلند گرجا گھر کے
گھنٹوں سے مرتعش ہوتی ہے
ایسے گرجا گھر سے جو بہت عظیم الشان ہو
اور جس کے کلس کے اطراف بادلوں سے مقدس
ہالہ بنا ہوا ہو
کہہ دو یہ مژدہ سنا دو
کہ کل آنے والا ہے
آخرش کل آئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.