Aleena Itrat's Photo'

مشاعروں میں مقبول نسائی لب و لہجے کی معروف شاعرہ

مشاعروں میں مقبول نسائی لب و لہجے کی معروف شاعرہ

غزل 15

نظم 4

 

اشعار 34

اپنی مٹھی میں چھپا کر کسی جگنو کی طرح

ہم ترے نام کو چپکے سے پڑھا کرتے ہیں

  • شیئر کیجیے

کوئی آواز نہ آہٹ نہ کوئی ہلچل ہے

ایسی خاموشی سے گزرے تو گزر جائیں گے

  • شیئر کیجیے

زندہ رہنے کی یہ ترکیب نکالی میں نے

اپنے ہونے کی خبر سب سے چھپا لی میں نے

  • شیئر کیجیے

کتاب 1

 

تصویری شاعری 3

اداسی شام تنہائی کسک یادوں کی بے_چینی مجھے سب سونپ کر سورج اتر جاتا ہے پانی میں

اپنی مٹھی میں چھپا کر کسی جگنو کی طرح ہم ترے نام کو چپکے سے پڑھا کرتے ہیں

پکارتے پکارتے صدا ہی اور ہو گئی قبول ہوتے ہوتے ہر دعا ہی اور ہو گئی ذرا سا رک کے دو_گھڑی چمن پہ کیا نگاہ کی بدل گیا مزاج_گل ہوا ہی اور ہو گئی یہ کس کے نام کی تپش سے پور پور جل اٹھے ہتھیلیاں مہک گئیں حنا ہی اور ہو گئی خزاں نے اپنے نام کی ردا جو گل پہ ڈال دی چمن کا رنگ اڑ گیا صبا ہی اور ہو گئی غرور_آفتاب سے زمیں کا دل سہم گیا تمام بارشیں تھمیں گھٹا ہی اور ہو گئی خموشیوں نے زیر_لب یہ کیا کہا یہ کیا سنا کہ کائنات_عشق کی ادا ہی اور ہو گئی جو وقت مہرباں ہوا تو خار پھول بن گئے خزاں کی زرد زرد سی قبا ہی اور ہو گئی ورق ورق علیناؔ ہم نے زندگی سے یوں رنگا کہ کاتب_نصیب کی رضا ہی اور ہو گئی

 

متعلقہ مصنفین

  • مینا نقوی مینا نقوی بہن
  • نصرت مہدی نصرت مہدی بہن

"نوئیڈا" کے مزید مصنفین

  • خورشید عالم خورشید عالم
  • رتن سنگھ رتن سنگھ
  • قرۃ العین حیدر قرۃ العین حیدر
  • وسیم احمد سعید وسیم احمد سعید