- کتاب فہرست 185371
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1922
طب878 تحریکات291 ناول4392 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی11
- اشاریہ5
- اشعار64
- دیوان1433
- دوہا64
- رزمیہ98
- شرح182
- گیت82
- غزل1113
- ہائیکو12
- حمد44
- مزاحیہ36
- انتخاب1540
- کہہ مکرنی6
- کلیات675
- ماہیہ19
- مجموعہ4846
- مرثیہ375
- مثنوی816
- مسدس57
- نعت537
- نظم1200
- دیگر68
- پہیلی16
- قصیدہ180
- قوالی19
- قطعہ60
- رباعی290
- مخمس17
- ریختی12
- باقیات27
- سلام33
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی28
- ترجمہ73
- واسوخت26
جوگندر پال کے افسانچے
کنواریاں
ساگر کی بے چین لہریں ساحل کی طرف اچھل آئی تھیں اور مسرت سے جھاگ ہو ہو کر بے تحاشہ دوڑنے لگی تھیں اور خشکی نے نظر بچا کے اپنے انگنت بازو ان کی طرف بڑھا دیئے تھے اور انہیں ایک دم اپنے اندر اتار لیا تھا اور بوڑھا ساگر بے چارہ اپنی کنواری بیٹیوں کو اپنی
پروڈکشن
مجھے ہر انسان مصنوعی کیوں معلوم ہوتا ہے؟ کیوں کہ وہ ہے ہی مصنوعی۔ ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ بچہ آج اپنے ماں باپ کی محبت کے باعث پیدا نہیں ہوتا، بس ان کے جسموں کی خود کار حرکت سے وجود میں آجاتا ہے۔
پس ماندگی
ڈاکٹر اپنے مریض کو ڈانٹ رہا تھا۔ ’’تم ابھی تک بیسویں صدی میں رہ رہے ہو۔ تمہارا علاج کیوں کر کروں؟ کئی بار سمجھا چکا ہوں کہ کھلی ہوا میں سانس مت لیا کرو۔ بیماریوں سے بچے رہنا ہے تو مصنوعی آکسیجن کو ایک منٹ کے لئے بھی اپنی ناک سے الگ مت کرو۔‘‘
پہچان
’’انسان کے علاوہ دوسرے جانداروں میں بھی نام رکھنے کا رواج کیوں نہیں؟‘‘ ’’دوسرے جانداروں کو ڈر ہے کہ ناموں سے پہچان میں دھوکا ہو جاتا ہے۔‘‘ ’’دھوکا ہو جاتا ہے؟‘‘ ’’ہاں، ہماری پہچان نام کی محتاج ہے اور ان کی پہچان، کردار کی۔‘‘
تعاقب
میں ایک خوبصورت عورت کے پیچھے لگا ہوا تھا کہ تھوڑے فاصلے پر وہ ایک تنہا مقام پر رک گئی اور میری طرف مڑ کر گویا ہوئی، آؤ اب میرے ساتھ ساتھ چلو۔ میں بھی تمہارے آگے اسی لئے چل رہی تھی کہ تمہارا پیچھا کر سکوں۔
نائز پولیوشن
’’اتنی نائز پولیوشن ہو تو مرد عورت آپس میں محبت کی باتیں کیونکر کریں؟‘‘ ’’لاوڈ اسپیکر کی مدد سے!‘‘
نقطۂ نظر
میں اندھا تھا۔ لیکن جب ایک برٹش آئی بنک سے حاصل کی ہوئی آنکھیں میرے راکٹس میں فٹ کر دی گئیں تو مجھے دکھائی دینے لگا اور میں سوچنے لگا کہ غیروں کا نقطۂ نظر اپنا لینے سے بھی اندھا پن دور ہو جاتا ہے۔
ظروف
’’تعجب ہے! صندوق کے باہر جوں کا توں قفل لگا رہا اور اس کے اندر ہی اندر سارے بیش بہا ہیرے جواہرات غائب ہو گئے؟‘‘ ’’یہی تو ہوتا ہے۔ ہاں !یقین نہ ہو تو مر کر دیکھ لو۔‘‘
ویشیائیں
میں نے رخسانہ کے ساتھ رات گزارنے کے بعد اسے دام ادا کئے بغیر کھسک جانا چاہا ۔ وہ بولی، ’’میرے پیسے مار کے جارہے ہو تو جاؤ لیکن یاد رکھو، اگلے جنم میں اوپر والا تمہیں میری بیوی بنائے گا اور تمہیں ساری عمر میرے ساتھ مفت سونا پڑے گا۔‘‘
ہیڈ لائٹس
اندھیری رات تھی اور میں اپنی موٹر گاڑی کو ایک بل کھاتی ہوئی انجانی سڑک پر لئے جا رہا تھا اور مجھے ایک وقت پر صرف وہیں تک نظر آ رہا تھا جہاں تک ہیڈ لائٹس کی روشنی پڑ رہی تھی۔ میرے آگے آگے دوڑتی ہوئی کوئی تین ساڑے تین سو گز کی روشنی اور یوں میں اندھیرے
شکلیں
’’کیا تم نے کبھی محسوس کیا ہے کہ سبھی بچے ایک جیسے نظر آتے ہیں؟‘‘ ’’ہاں اور بوڑھے بھی۔‘‘ ’’ہاں بوڑھے بھی واقعی ہم شکل معلوم ہوتے ہیں کتنے تعجب کی بات ہے !‘‘ ’’نہیں، اس میں تعجب کیسا؟ بچوں کی میں ابھی آئی نہیں ہوتی اور بوڑھوں کی میں آ کے جا چکی ہوتی
اجنبی
پہلی ملاقات میں ہی مجھےاور اسے بھی پتا چل گیا کہ وہ اور میں جنم جنم کے شناسا ہیں اور ہم نے اکٹھا رہنے کا فیصلہ کر لیا۔ اوربرس ہا برس اکٹھا رہ رہ کر ہم ایک دوسرے سے اتنے ناواقف ہو گئے کہ مجھے اور اسے بھی معلوم ہوا، ہم ایک دوسرے سے کبھی نہیں ملے۔
کچا پن
’’بابا، تم بڑے میٹھے ہو۔‘‘ ’’یہی تو میری مشکل ہے بیٹا۔ ابھی ذرا کچا اور کھٹا ہوتا تو جھاڑ سے جڑا رہتا۔‘‘
بھوت پریت
چند بھوت حسب معمول اپنی اپنی قبر سے نکل کر چاندنی رات میں گپیں ہانکنے کے لئے کھلے میدان میں اکٹھا ہو کر بیٹھ گئے اور بحث کرنے لگے کہ کیا واقعی بھوت ہوتے ہیں۔ ’’نہیں،‘‘ ایک نے ہنس کر کہا ،’’سب من گھڑت باتیں ہیں۔‘‘ ایک اور بولا، ’’کسی بھی بھوت کو علم
ربط و ضبط
آپ ذرا میری بات کو سمجھنے کی کوشش کیجئے: میں نے جب بھی یہ نمبرڈائیل کیا ہے اسے پہلے سے لگا ہوا پایا ہے۔ میں لگاتار انتظار کرتا رہتا ہوں مگر دوسری طرف سے کوئی بھی مجھ سے مخاطب نہیں ہوتا۔ بس بز ۔۔بز۔۔ ز ہوتا رہتا ہے۔ ہاں۔ٹھیک ہے، یہ میرا ہی ٹیلی فون نمبر
نئے رہنما
نہیں، ہم قحط یا وبا سے بھی اتنا خوف محسوس نہیں کرتے۔ ہاں، سیلاب سے بھی ہزاروں ناحق لقمۂ اجل بن جاتے ہیں مگر ہم سیلاب سے بھی اس قدر نہیں لرزتے جس قدر اس بات سے کہ ہمارے سیاستداں اچانک کسی وقت کیا مصیبت کھڑی کر دیں گے۔
درختوں میں بھی جان ہوتی ہے
درخت کاٹنے والے نے کلہاڑے کو دونوں ہاتھوں سے سر سے اوپرلے جا کر پورے زور سے درخت کے تنے پر چوٹ کرنا چاہی مگر درخت کی شاخیں کلہاڑے سے وہیں الجھ گئیں اور درخت کاٹنے والے نے کلہاڑے کو وہاں سے نکالنا چاہا تو وہ اس کے ہاتھوں سے چھوٹ کر اس کے پیروں پر آ گرا
join rekhta family!
-
ادب اطفال1922
-