Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : شاہ نصیر

ایڈیٹر : تنویر احمد علوی

اشاعت : 001

ناشر : احمد ندیم قاسمی

سن اشاعت : 1988

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : کلیات, قصیدہ

صفحات : 222

معاون : جامعہ ہمدردہلی

کلیات شاہ نصیر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

شاہ نصیر کا شمار اپنے عہد کے ممتاز شعرا اور دہلی کے نامور اساتذہ میں ہوتا ہے۔ان کا تعلق ایک خانوادہ تصوف سے ہونے کے باوجود شعر وسخن سے کافی زیادہ دلچسپی تھی۔ان کی شاعری کا زمانہ اردو شعر ادب کی تاریخ کے اس دور سے تعلق رکھتا ہے جس وقت معنی سے زیادہ صورت اور معیار سے زیادہ مقدار کی اہمیت پر زیادہ زور دیا جا رہا تھا۔دہلی کے علاوہ بعض دوسرے شہروں میں بھی مشاعرے عام ہوچکے تھے۔مقامی اور غیر مقامی طور پر گروہ بندیاں بنتی جارہی تھیں۔بحور اوزان سے واقفیت اور الفاظ و محاوارت پر قدرت کو کمال استادی اور معیار شاعری سمجھا جانے لگا تھا ۔شاہ نصیر کے شعور و شعر کا مطالعہ ان کے عہد کے اسی ادبی میلان اورشاعرانہ افتاد مزاج کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جا نا چاہئے۔ "کلیات شاہ نصیر" ان کے تین قلمی نسخوں ،دو قلمی انتخابات اور دو مطبوعہ نسخوں کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ جس کو ایک طویل مبسوط مقدمہ کے ساتھ تنویر احمد علوی نے چار جلدوں میں ترتیب دیا ہے۔ پہلی، دوسری اور تیسری جلد میں ردیف وار غزلیں ہیں جبکہ چوتھی جلد میں قصائد اور قطعات و رباعیات ہیں۔ ابتد امیں شاہ نصیر کی سوانح حیات اور آخر میں معلوماتی حواشی بھی شامل ہیں۔ زیر نظر جلد چہارم ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے