aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ ہندی ناول مِل جُل من معروف فکشن رائٹر محترمہ مردلا گرگ کا شاہکار ناول ہے جو اپنے اسلوب، دلکش انداز بیان، برجستہ مکالمات، تخلیقیت، تازہ کاری اور جیتے جاگتے کرداروں کی وجہ سے منفرد اور ممتاز حیثیت کا حامل ہے۔ مردُلا گرگ نے ایک بے حد نازک و قریبی رشتے اور ایک مضبوط کہانی کار کے بیچ جس صاف گوئی اور حسیت سے اس ناول کا تانا بانا بنا ہے وہ نہ صرف بے حد دلچسپ ہے بلکہ ایک معیاری حیثیت کا حامل بھی ہے۔