Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

by زاہدہ بی

راجندر سنگھ بیدی کی تخلیقات میں نسوانی کرداروں کا تجزیاتی مطالعہ

by زاہدہ بی

مصنف : زاہدہ بی

V4EBook EditionNumber : 002

ناشر : وانگمیہ بکس، علی گڑھ

سن اشاعت : 2014

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : فکشن

صفحات : 314

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 978-93-82485-27-8

معاون : زاہدہ بی

راجندر سنگھ بیدی کی تخلیقات میں نسوانی کرداروں کا تجزیاتی مطالعہ
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

بیدی ایک اعلی فن کار ہیں اور ان کے یہاں فن کی پختگی اور گہرائی پائی جاتی ہے۔ ان کے یہاں زندگی کا گہرا مشاہدہ اور انسانی فطرت اور نفسیات کا عمیق مطالعہ بھی پایا جاتا ہے، نیز ان کی کہانیاں اپنے اندر فنّی ندرت، ذہانت اور سماجی شعور رکھتی ہیں اور ذہن پر دیر پا اثر چھوڑ تی ہیں۔ ان کی کہانیوں کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ روس کے عظیم افسانہ نگار چیخوف کی یاد دلاتی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بیدی کی کہانیاں فنّی اعتبار سے بالکل منفرد ہیں۔ ان میں اچھی کہانیوں کی تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ زیر نظر کتاب میں بیدی کے تخلیقات یعنی افساانوں ، ڈراموں اور ناولٹ میں جو نسوانی کردار پائے جاتے ہیں ان کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے، یہ کتاب در اصل تحقیقی مقالہ کے طور پر لکھی گئی تھی تاہم بعد میں کتابی شکل میں پیش کیا گیا۔ اس کتاب میں بیدی کے حالات زندگی، ان کے افسانوں میں کردار نگاری کی معنویت، بیدی کے کرداروں کی نوعیت، ڈرامہ نگاری، اور ڈراموں میں کردار نگاری اور بیدی کے ڈراموں میں نسوانی کرداروں کا جائزہ لیا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ ناول اور ناولٹ میں فرق اردو میں ناولٹ کی روایت اور بیدی کے ناولٹ میں عورت کے تصور کے حوالے سے بحث کی گئی ہے اور آخر میں بیدی کے فن کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بیدی کی تخلیقات کا محور، زبان و بیان اور اسلوب نگارش کے بارے میں گتفگو کی گئی ہے، یہ کتاب بیدی اور ان کے فن کو جاننے کا بہترین ذریعہ ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے