Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اور تو کچھ نہیں میرے دل کی ہے اک آرزو گفتگو

عاصم واسطی

اور تو کچھ نہیں میرے دل کی ہے اک آرزو گفتگو

عاصم واسطی

MORE BYعاصم واسطی

    اور تو کچھ نہیں میرے دل کی ہے اک آرزو گفتگو

    چاہتا ہے کسی روز ہو آپ سے روبرو گفتگو

    بات کس کی سنوں غور سے میں یہاں کس سے باتیں کروں

    ہر طرف سے صدائیں لپکتی ہوئیں چار سو گفتگو

    جنگ کی مختلف سازشوں میں پس پشت مصروف ہے

    سامنے بیٹھ کر امن کی کر رہا ہے عدو گفتگو

    وہ کبھی اس طرح بات کرتا ہے گویا شناسا نہیں

    اور یوں بھی کبھی جیسے کرتے ہیں دو ہم سبو گفتگو

    کاش ایسا ہو میری طرف اور کوئی توجہ نہ دے

    اس بھری بزم میں مجھ سے کرتا رہے ایک تو گفتگو

    میرا تیرا تعلق ہے کیا یہ کسی کو نہیں ہے خبر

    میرے تیرے تعلق پہ پھر بھی ہوئی کو بہ کو گفتگو

    اس نے عاصمؔ ہر اک فیصلہ کر لیا مجھ سے پوچھے بنا

    اور ہر فیصلے پہ یہ میں نے کہا گفتگو گفتگو

    مأخذ :
    • کتاب : لفظ محفوظ کرلئے جائیں (Pg. 71)
    • Author :عاصم واسطی
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2020)
    • اشاعت : 2nd

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے