بھول جانے کے لیے یاد کیا
بھول جانے کے لیے یاد کیا
دل کو ناشاد کیا شاد کیا
خلق کر کے مری افزائش کی
واقعے سے مجھے روداد کیا
تھا اگر حرمت وحدت کا خیال
کیوں مجھے فرد سے افراد کیا
وقت میں ڈال دی برکت اس نے
چند لمحات کو میعاد کیا
آ تجھے دل سے رہائی دے دوں
جا تجھے قید سے آزاد کیا
ایک جنگل ہی اجاڑا ہم نے
شہر جب بھی کوئی آباد کیا
کر لیا خود سے کنارہ عاصمؔ
اجنبی شخص کو ہم زاد کیا
- کتاب : لفظ محفوظ کرلئے جائیں (Pg. 126)
- Author :عاصم واسطی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2020)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.