ایک دن یہ کاسۂ حرف دعا بھر جائے گا
ایک دن یہ کاسۂ حرف دعا بھر جائے گا
یا اچانک ہی دعا سے دل مرا بھر جائے گا
وہ اسی رستے سے آئے گا عیادت کو مری
اور پھولوں سے یہ سارا راستہ بھر جائے گا
خالی ہو جائیں گے سارے شہر اک دو آن میں
اور آوازوں سے دشت بے صدا بھر جائے گا
اسم سے یا جسم سے اب خواب سے یا خاک سے
ایک دن کوئی بھی یہ خالی جگہ بھر جائے گا
دیکھتے رہتے ہو غائرؔ زخم کو کیوں بار بار
دیکھتے رہنے سے پیارے زخم کیا بھر جائے گا
- کتاب : اک شام تمہارے حصے کی (Pg. 104)
- Author : کاشف حسین غائر
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.