کسی کو تیرے سوا یاد کیوں نہیں کرتا
کسی کو تیرے سوا یاد کیوں نہیں کرتا
مری طرح مرا ہم زاد کیوں نہیں کرتا
خدا بھی خلق خدا کی طرح خفا تو نہیں
پکارتا ہوں تو امداد کیوں نہیں کرتا
سوال کرتا ہے ہر روز مجھ سے عکس مرا
تو کون ہے مجھے آزاد کیوں نہیں کرتا
سکوت شب ہے یہ شور سحر سے ٹوٹے گا
خدا کے سامنے فریاد کیوں نہیں کرتا
اب آسمان کہاں تک سنے زمین کا دکھ
یہ کام کوئی زمیں زاد کیوں نہیں کرتا
- کتاب : اک شام تمہارے حصے کی (Pg. 73)
- Author : کاشف حسین غائر
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.