Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کسی پیمان باہم کے قفس ہونے سے پہلے

نسرین سید

کسی پیمان باہم کے قفس ہونے سے پہلے

نسرین سید

MORE BYنسرین سید

    کسی پیمان باہم کے قفس ہونے سے پہلے

    پرکھنا خود پہ اس کی دسترس ہونے سے پہلے

    ستم ہے وقت کا اور وقت کب کس کا ہوا ہے

    تناور پیڑ تھی میں خار و خس ہونے سے پہلے

    بڑی ترتیب سے چلتا ہے کاروبار گلشن

    ہے کھلنا گل کا جوں صید مگس ہونے سے پہلے

    ذرا سا چھو کے کندن کر دیا ہے تن بدن کو

    غبار راہ تھی میں تم سے مس ہونے سے پہلے

    کبھی آؤ کہ مجھ کو اعتبار زندگی ہو

    مگر یہ زندگی کار عبث ہونے سے پہلے

    اثر دل پر ہوا ہے جو تمہاری بے رخی سے

    کوئی مرہم اثر کے دور رس ہونے سے پہلے

    رہے یہ دھیان میں پل پل بدلتے ہیں رویے

    حصار عشق کے دام ہوس ہونے سے پہلے

    بہت لمبی مسافت زندگی کم ہے سو کرنا

    سفر آغاز آواز جرس ہونے سے پہلے

    ہیں جس کی منتظر نسریںؔ یہ آنکھیں کاش آئے

    فنائے نغمۂ تار نفس ہونے سے پہلے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے