کیوں سر سے پاؤں تک میں اٹا ہوں غبار میں
کیوں سر سے پاؤں تک میں اٹا ہوں غبار میں
گھر میں پڑا ہوں یا میں کسی رہ گزار میں
معلوم کچھ نہیں کہ مجھے دیر کیوں ہوئی
میرے سوا بھی کوئی نہیں تھا قطار میں
یہ عشق ہار جیت سے آگے کی بات ہے
دنیا لگی ہوئی ہے مگر جیت ہار میں
صحرا میں کوئی اور مجھے کام ہی نہیں
وحشت پرو رہا ہوں گریباں کے تار میں
کیا پوچھتے ہو مجھ سے مرے اختیار کی
بس جبر رہ گیا ہے مرے اختیار میں
غائرؔ جو اپنے آپ سے ملنے کا وقت ہے
وہ صرف ہو رہا ہے غم روزگار میں
- کتاب : اک شام تمہارے حصے کی (Pg. 105)
- Author : کاشف حسین غائر
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.