وہ غیروں سے ہمارا ذکر کچھ اس طرح کرتے ہیں

وہ غیروں سے ہمارا ذکر کچھ اس طرح کرتے ہیں
ڈاکٹر چرن جیت سنگھ ساگر
MORE BYڈاکٹر چرن جیت سنگھ ساگر
وہ غیروں سے ہمارا ذکر کچھ اس طرح کرتے ہیں
کہ ہم مر مر کے جیتے ہیں کبھی جی جی کے مرتے ہیں
پڑی ہے گرد جو جیون کے آئینے پہ مت پونچھو
کہ اب ہم اپنے ماضی کے تصور سے بھی ڈرتے ہیں
بڑھی جاتی ہے کچھ اس طرح سے دل کی پریشانی
کہ کرنے کچھ نکلتے ہیں مگر کچھ کر گزرتے ہیں
سمجھتے تھے گلہ کوئی نہ ہوگا زندگانی سے
مگر ہم کیا کریں جب نقش یادوں کے ابھرتے ہیں
سوا ذلت کے دامن میں نہیں اب کچھ یہاں اپنے
کہ تب ہر سانس جیتے تھے تو اب ہر سانس مرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.