زہر کی چٹکی ہی مل جائے برائے درد دل
زہر کی چٹکی ہی مل جائے برائے درد دل
کچھ نہ کچھ تو چاہئے بابا دوائے درد دل
رات کو آرام سے ہوں میں نہ دن کو چین سے
ہائے ہائے وحشت دل ہائے ہائے درد دل
درد دل نے تو ہمیں بے حال کر کے رکھ دیا
کاش کوئی اور غم ہوتا بجائے درد دل
اس نے ہم سے خیریت پوچھی تو ہم چپ ہو گئے
کوئی لفظوں میں بھلا کیسے بتائے درد دل
دو بلائیں آج کل اپنی شریک حال ہیں
اک بلائے درد دنیا اک بلائے درد دل
زندگی میں ہر طرح کے لوگ ملتے ہیں شعورؔ
آشنائے درد دل نا آشنائے درد دل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.