نہیں ایسا کوئی میرا جو ماتم دار ہوئے گا
نہیں ایسا کوئی میرا جو ماتم دار ہوئے گا
مگر اک غم ترا اے شوخ بے کس ہو کے روئے گا
اگر اگتے رہے اے ناامیدی داغ ایسے ہی
تو کاہے کو کوئی تخم تمنا دل میں بوئے گا
الٰہی وہ بھی دن ہوگا کہ جس میں ایک ساعت بھی
میں روؤں گا وہ اپنے ہاتھ میرے منہ کو دھوئے گا
جو ایسے شور سے روتا ہے دن کو میرؔ تو شب کو
نہ سونے دے گا ہمسایوں کو نے یہ آپ سوئے گا
- کتاب : MIRIYAAT - Diwan No- 1, Ghazal No- 0146
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.