میں ایک ایسی جگہ آیا ہوں
جہاں ہر شے
ابہام کے قیمتی رنگ برنگے جوڑے
میں ملبوس ہے
مجھے ایسا لگتا ہے
میں پکاسو کی پینٹنگز میں گھس چکا ہوں
یا پھر وین گوگ کے دماغ میں
یہاں انسان نہیں ہیں
مگر انسان نما چہرے ہیں
ہر چہرہ چہرہ نما ہے
اور ہر چہرے کی ۹ آنکھیں ہیں یا شاید ۶
مجھے بہت سے دھندلے ہاتھ پاؤں
نظر آ رہے ہیں
ان کی بہت ساری انگلیاں ہیں
اور ہر انگلی کے کئی ناخن ہیں
یہاں خیالات کا ایک گروہ ہے
ان کا ایک سردار ہے
جس کا نام نہیں ہے مگر وہ میرا ہم خیال ہے
اور مجھے کہتا ہے
اے میرے ہم خیال
آئیے حضور
عالم کشمکش میں آپ کا سواگت ہے
اب آپ کی واپسی ممکن نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.