Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Abdul Mannan Tarzi's Photo'

عبدالمنان طرزی

1940 | دربھنگہ, انڈیا

بہار کی مشہور ادبی شخصیت، شاعری کے ساتھ مختلف ادبی موضوعات پر اپنی منظوم تصانیف کے لیے جانے جاتے ہیں

بہار کی مشہور ادبی شخصیت، شاعری کے ساتھ مختلف ادبی موضوعات پر اپنی منظوم تصانیف کے لیے جانے جاتے ہیں

عبدالمنان طرزی کے اشعار

کیا یہاں دیکھیے کیا وہاں دیکھیے

آپ ہی آپ ہیں اب جہاں دیکھیے

تیری یادوں کے لمحے بھی بے درد تھے

تجھ کو مجھ سے چراتے رہے رات بھر

درد کا سلسلہ ہے جہاں تک

دل کی جاگیر ہوگی وہاں تک

خون جب اشک میں ڈھلتا ہے غزل ہوتی ہے

جب بھی دل رنگ بدلتا ہے غزل ہوتی ہے

اک قیامت ہے آپ کا وعدہ

چلئے یہ بھی عذاب ہو جائے

نام لیوا تمہارا ہے طرزیؔ

آدمی کی طرح ملو پیارے

لطف صحبت متاع الفت ہے

کچھ کہو اور کچھ سنو پیارے

اس کشمکش میں تیری گلی سے پرے رہے

آئے کہاں پہ حرف کہاں پر نہ آئے حرف

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے