Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ahmad Ameer Pasha's Photo'

احمد امیر پاشا

1964 | بحرین

احمد امیر پاشا کا تعارف

پیدائش : 13 Jan 1964 | خانیوال, پنجاب

اصل نام محمد احمد امیر ہے. استاد محترم جناب مقداد صاحب نے پاشا کہنا شروع کر دیا، اس طرح یہ نام کا حصہ بن گیا. شاعری میں امیر تخلص کیا. میٹرک گورنمنٹ ماڈل سکول خانیوال سے کی. گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج خانیوال سے بی اے کیا. اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے تاریخ و مطالعہ پاکستان میں فرسٹ کلاس فرسٹ، امتیاز کیساتھ ایم-اے کیا اوراس امتیازی پوزیشن کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا. اس سے قبل 1983 میں کالج کے زمانے میں خانیوال سے کھیلوں کا سہ ماہی مجلہ سپورٹس ڈائری شائع کیا. جو یونیورسٹی میں داخلے تک جاری رہا. ایم اے کے بعد شعبہ تدریس سے وابستگی اختیار. کی. گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج خانیوال ، خانیوال پبلک سکول اور اسلام آباد ماڈل کالج میں تدریسی فرانس سرانجام دینے کے بعد جنوری 1992 میں پاکستان سکول/کالج، بحرین سے بطور معلم وابستگی ہوئ گزشتہ تقریباً 27 سال سے اسی ادارے سے وابستہ ہیں.

کالج کے زمانے میں انجمن کلید سخن خانیوال کے سیکریٹری اطلاعات اور جنرل سیکرٹری کے طور پر خدمات سر انجام دیں. مقامی اور قومی اخبارات میں کالم لکھے. پہلا شعری مجموعہ سلگتی آنکھوں میں خواب رکھنا، 1996 میں بحرین سے شائع ہوا. بحرین کی ادبی تنظیم بزم سخن کے سیکریٹری بھی رہے. 2000 ء میں بحرین کی تاریخ کے پہلے سہ ماہی  اردو مجلے عکس خیال کا اجراء کیا اور 2008ء تک تواتر سے اس مجلے کو مدیر اعلیٰ کی حیثیت سے شائع. کیا. اردو نیوز سعودی عرب میں ادبی اور تعلیمی سرگرمیوں کی رپورٹنگ کئ سال تک کی.اس وقت  اردو پوائنٹ ڈیلی نیوز پیپر سے وابستہ ہیں.نامور شعراء شعراء، بیدل حیدری، وفا حجازی، اور سعید قیس کے سامنے زانوئے شعری تلمذ طے. کیا، اس وقت بحرین اور گلف کی ممتاز و متحرک، عالمی ادبی و علمی تنظیم مجلس فخربحرین برائے فروغ اردو سے وابستگی کا اعزاز حاصل ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے