تخلص : 'ظفرؔ'
اصلی نام : ظفر علی احمد
پیدائش : 13 Nov 1926 | راول پنڈی, پنجاب
وفات : 16 Aug 2001
نام ظفر علی احمد، قلمی نام احمد ظفر اور ظفر تخلص تھا۔۱۳؍نومبر۱۹۲۶ء کو راول پنڈی میں پیدا ہوئے۔ملازمت کے سلسلے میں راول پنڈی میں مقیم تھے۔۱۶؍اگست ۲۰۰۱ء کو گوجرانوالہ میں انتقال کرگئے۔ یہ پنجابی میں بھی شاعری کرتے تھے۔ ا نکی تصانیف کے نام یہ ہیں:’حسن خزاں‘، ’دل دونیم‘(شعری مجموعے)، ’وابستہ‘، ’لامحدود‘، ’صفات‘(حمدونعت)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:194