Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Akhtar Hoshiyarpuri's Photo'

اختر ہوشیارپوری

1918 - 2007 | راول پنڈی, پاکستان

معروف شاعر،اپنے نعتیہ کلام کے لیے بھی جانے جاتے ہیں، حکومت پاکستان کے اعزاز’ تمغۂ امتیاز ‘سے سرفراز

معروف شاعر،اپنے نعتیہ کلام کے لیے بھی جانے جاتے ہیں، حکومت پاکستان کے اعزاز’ تمغۂ امتیاز ‘سے سرفراز

اختر ہوشیارپوری کا تعارف

تخلص : 'اخترؔ'

اصلی نام : عبد السلام

پیدائش : 20 Apr 1918 | ہوشیار پور, پنجاب

وفات : 18 Mar 2007

نام عبدالسلام اور اختر تخلص ہے۔۲۰؍ اپریل۱۹۱۸ء کو ہوشیار پور، مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ بی اے، ایل ایل بی پنجاب یونیورسٹی سے کیا۔۱۹۴۷ء میں پاکستان آگئے اور راول پنڈی میں سکونت اختیارکی۔شعری مجموعے درج ذیل ہیں: ’علامت‘، ’آئینہ اور چراغ‘، ’برگ سبز‘ ، ’سمت نما‘، ’شہر حرف‘، ’جہت‘، مجتبیٰ‘، ’شب گزراں‘، ’لہو رنگ شام‘، ’حرف ہنر‘، ’برگ گل‘، ’رسالت مآب صلعم‘ ،’سرسوں کے پھول‘، ’خیر البشر‘، ’خاتم المرسلین‘۔ ان کی تالیف کردہ کتابیں ’’مجتبیٰ‘‘ اور ’’خیر البشر‘‘ برائے سال۱۹۹۸ء اور ۲۰۰۰ء بالترتیب دوم اور سوم انعام کی مستحق قرار پائیں۔حکومت پاکستان نے انھیں ادب(شاعری) کے شعبے میں ’’تمغۂ امتیاز‘ سے بھی نوازا۔ وہ ۱۸؍مارچ ۲۰۰۷ء کو راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:89

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے