Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Amir Hamza Saqib's Photo'

امیر حمزہ ثاقب

1971 | بھیونڈی, انڈیا

نئی نسل کے ممتاز شاعر

نئی نسل کے ممتاز شاعر

امیر حمزہ ثاقب کا تعارف

تخلص : 'Saaqib'

اصلی نام : Amir Hamza

پیدائش : 27 Oct 1971 | اعظم گڑہ, اتر پردیش

LCCN :n2019241547

ایک جہان لا یعنی غرقاب ہوا

ایک جہان معنی کی تشکیل ہوئی

امیر حمزہ ثاقبؔ یکم جنون، 1970ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ آبائی وطن اعظم گڑھ ہے۔ عطاء الرحمٰن کے صاحبزادے ہیں اپنے والد کی اچھی تربیت کا اثر لیا ہے۔ ایم۔ اے کرنے کے بعد صمدیہ جونیئر کالج میں پڑھاتے تھے۔ استاد شاعر شاکر ادیبی کے ہونہار شاگرد ہیں۔ اکثر رسالوں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ آل انڈیا ریڈیو پر بھی اپنے استاد کی طرح شعر سناتے ہیں۔ غزلیں نئے رنگ میں کہتے ہیں۔ پڑھنے کا انداز بھی اچھا ہے۔ تحقیقی کام بھی کر رہے ہیں۔ شاعری کے علاوہ افسانہ نگاری اور مضمون نگاری سے بھی دلچسپی ہے۔ کئی پروگراموں کی نظامت بھی امیر حمزہ ثاقبؔ کے ذمہ رہی اور مقالے بھی پڑھتے ہیں۔ نئی نسل سے لگاؤ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے منفرد اسلوب کی بنا پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ اہل نقدونظر سے داد حاصل کرتے ہیں۔

پچھلے کئی برسوں  سے غلام محمد ویمنس کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ اکثر طلباء کی رہنمائی کے لیے ادبی پروگرام کا اہتمام کرتے رہتے ہیں، کم گو ہیں۔ ان کا شعری مجموعہ 'موسم کشف' اور یہی کتاب ناگری رسم الخط میں ''جسم کا برتن سرد پڑا ہے'' کے نام سے شائع ہوئی ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے