عندلیب شادانی کے مضامین
ایران کی امرد پرستی کا اثر اردو شاعری پر
ایران میں جس وقت عشقیہ شاعری کی طرف توجہ کی گئی، امرد پرستی کی وباء وہاں پھیل چکی تھی۔ چنانچہ دقیقیؔ اور فرخی وغیرہ کے کلام میں جابجا اس کے اشارے نہیں بلکہ تصریحیں پائی جاتی ہیں۔ دقیقیؔ نے تو اپنی امرد پرستی کے طفیل جان گنوائی۔ ایک ترک غلام کے ہاتھ