جناب انیس احمد صاحب انیسؔ
انیس صاحب ضلع غازی پور کے ایک گاؤں میں 16نومبر 1940 کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد بزرگوار کا سایہ ہوش سنبھالنے سے قبل ہی سر سے اٹھ چکا تھا۔ بچپن ہی سے تک بندی سے دل چسپی رکھتے تھے۔ اسی دوران میں کئی تخلص اختیار کئے لیکن کسی پر قائم نہ رہے۔ کچھ غزلوں میں ہوشؔ کے ساتھ مقطع کہے۔ لیکن اب مستقل طور پر انیسؔ ہی تخلص فرماتے ہیں۔