انور عظیم کے افسانے
ساری رات
’’کسی کی محبت میں ڈوبے ایک شخص کے خیالات اور تصورات پر مبنی کہانی۔ وہ چھت پر کھڑا ہے اور اپنی محبوبہ کا انتظار کر رہا ہے، جسے آنا ہی نہیں ہے۔ وہ اسے چاند، تاروں، ہواؤں اور کالی راتوں میں تلاش کرتا ہے، لیکن وہ اسے کہیں نہیں ملتی۔ وہ اس کا انتظار کر رہا ہے، جس نے آنے کا وعدہ ہی نہیں کیا ہے۔‘‘
آنگن کی دھوپ
یہ ایک بچوں کی کہانی ہے۔ اس میں دو چھوٹے بچوں کی شرارتوں، ان کے کھیلوں، چاہتوں اور خواہشوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ کھیلتے ہوئے بچے کہانی سنانے کی فرمائش کرتے ہیں اور ان کا باپ نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں ایک ایسے بوڑھے لکڑہارے کی کہانی سناتا ہے، جو سوکھے پیڑوں کے ساتھ ہرے پیڑوں کی لکڑیاں بھی کاٹ لاتا ہے۔ اس وجہ سے اس کی بڑھیا اس سے ناراض ہو جاتی ہے۔