جیسا سوچو ویسا مطلب ہوتا ہے
ہلکی بات کا گہرا مطلب ہوتا ہے
چہرہ پڑھ کر دیکھو_گے تو جانو_گے
خاموشی کا کیا کیا مطلب ہوتا ہے
ہجرت کو تم نقل_مکانی کہتے ہو
ہجرت کا مر جانا مطلب ہوتا ہے
اپنی بات مکمل کر کے جاؤ تم
آدھی بات کا الٹا مطلب ہوتا ہے
شہزادی ہے دنیا مطلب والی یہ
سب کا اپنا اپنا مطلب ہوتا ہے
متعلقہ شعرا
پلو مشراہم عصر
عاقب صابرہم عصر
عبدالرحمان مومنہم عصر
انیس ابرہم عصر
Recitation
join rekhta family!
Sign up and enjoy FREE unlimited access to a whole Universe of Urdu Poetry, Language Learning, Sufi Mysticism, Rare Texts