Kaif Bhopali's Photo'

کیف بھوپالی

1917 - 1991 | بھوپال, ہندوستان

ممتاز مقبول شاعر اور فلم نغمہ نگار۔ فلم’پاکیزہ‘ کے گیتوں کے لئے مشہور

ممتاز مقبول شاعر اور فلم نغمہ نگار۔ فلم’پاکیزہ‘ کے گیتوں کے لئے مشہور

تخلص : 'کیف'

اصلی نام : خواجہ محمّد ادریس

پیدائش : 20 Feb 1917 | بھوپال, مدھیہ پردیش

وفات : 24 Jul 1991 | بھوپال, مدھیہ پردیش

Relatives : پروین کیف (بیٹی)

LCCN :n89298909

ایک کمی تھی تاج محل میں

میں نے تری تصویر لگا دی

خواجہ محمد ادریس نام اور کیف تخلص تھا۔۱۹۲۰ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے۔ کیف کی والدہ خود ایک شاعرہ تھیں، اس لیے کیف بھوپالی بچپن ہی سے شعر گوئی کی طرف راغب تھے۔ پہلے اپنے خالو جناب ذکی وارثی سے اصلاح لیتے رہے، بعد میں شعری بھوپالی کے تلامذہ میں شامل ہوگئے۔ ۱۹۴۹ء میں بمبئی چلے گئے اور فلمی دنیا میں نغمہ نگاری کرنے لگے۔ بعدازاں فلمی دنیا سے قطع تعلق کرکے کیف صاحب بھوپال آگئے۔ انھوں نے بقیہ زندگی اور ساری صلاحیتیں قرآن مجید کی منظوم تفسیر لکھنے میں صرف کردی۔ ۲۴؍جولائی۱۹۹۱ء کو بھوپال میں اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے ۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’آہنگ کیف‘، ’مفہوم القرآن‘(منظوم)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:111

موضوعات