Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Liyaqat Ali Aasim's Photo'

لیاقت علی عاصم

1951 - 2019 | کراچی, پاکستان

مشہور پاکستانی شاعراور ماہر لسانیات، پاکستان اردو لغت بورڈ سے وابستہ رہے

مشہور پاکستانی شاعراور ماہر لسانیات، پاکستان اردو لغت بورڈ سے وابستہ رہے

لیاقت علی عاصم کا تعارف

پیدائش : 14 Aug 1951 | کراچی, سندھ

وفات : 29 Jun 2019

بہت روئی ہوئی لگتی ہیں آنکھیں

مری خاطر ذرا کاجل لگا لو

اردو کے جانے مانے شاعر جناب لیاقت علی عاصم 14 اگست 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ لیاقت علی عاصم اردو ڈکشنری بورڈ میں 1980ء سے 2011ء تک علم و ادب کی خدمت کرتے رہے اور بحیثیت ایڈیٹر اردو ڈکشنری بورڈ ریٹائر ہوئے۔ تین عشروں تک انہوں نے اردو ڈکشنری بورڈ میں خدمات انجام دیں۔ ان کے کل آٹھ شعری مجموعے اردو دُنیا میں مقبول ہوئے جن میں سبدِ گل (1970ء)، آنگن میں سمندر ( 1988ء)، رقصِ وصال (1996ء)، نشیبِ شہر (2008ء)، دل خراشی ( 2011ء)، باغ تو سارا جانے ہے ( 2013ء)، نیشِ عشق (2017ء) اور ان کے انتقال سے ایک ہفتے پہلے شایع ہونے والا شعری مجموعہ ’’میرے کَتبے پہ اُس کا نام لِکھو‘‘ شامل ہیں۔ ان کے تمام شعری مجموعے ’’یک جاں‘‘ کے زیرِ عنوان کلیات کی صورت میں شائع ہو چکے ہیں۔ 

29 جون 2019ء کو کراچی میں ان کا انتقال ہو گیا۔ وہ ایک عرصے سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔ انہیں محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں دفن کیا گیا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے