Mazhar Imam's Photo'

مظہر امام

1928 - 2012 | دلی, ہندوستان

ممتاز ترین جدید شاعروں میں معروٖف۔ دوردرشن سے وابستہ

ممتاز ترین جدید شاعروں میں معروٖف۔ دوردرشن سے وابستہ

تخلص : 'امام'

اصلی نام : مظہر امام

پیدائش : 12 Mar 1928 | منگیر, بہار

وفات : 30 Jan 2012 | دلی, ہندوستان

Relatives : حسن امام درد (بھائی)

LCCN :n83184839

آپ کو میرے تعارف کی ضرورت کیا ہے

میں وہی ہوں کہ جسے آپ نے چاہا تھا کبھی

مظہر امام نئی غزل کے اہم شاعروں میں سے ہیں۔ انہوں نے غزل کی شاعری کو نئے اور انوکھے موضوعات اور نئے طرز اظہار سے آشنا کیا۔ مظہر امام کی ایک خاص پہچان ان کے تجربہ پسند تخلیقی مزاج کی وجہ سے قائم ہوئی۔ انہوں نے غزل کے فارم اور ہیئت میں کئی طرح کی تبدیلیوں کے مشورے دئے اور نئی ہیئتی صورت میں غزلیں بھی کہیں۔ مظہر امام کی آزاد غزل کہنے کی شروعات اگرچہ بہت آگے نہ بڑھ سکی لیکن اس سے ان کے زرخیز تخلیقی ذہن کا اندازہ تو ہوتا ہی ہے۔ 
شاعری کے علاوہ مظہر امام نے تنقید بھی لکھی۔ ان کے تنقیدی مضامین ’آتی جاتی لہریں‘ اور ’ایک لہر آتی ہوئی‘ کے نام سے کتابی صورت میں شائع ہوئے۔ مظہر امام کی تنقید نظریوں اور تحریکوں کے اثر سے آزاد ایک  سوچتے ہوئے ذہن کا شاندار نمونہ ہے۔ 
مظہر امام مونگیر بہار میں 12  مارچ 1928 کو پیدا ہوئے تھے۔ مگدھ وشوودیالیہ سے اردو اور بہار وشوودیالیہ سے فارسی میں ایم اے کیا۔ 1951 میں کلکتہ کے ایک روزنامے میں کام کیا اس کے بعد آل انڈیا ریڈیو سے وابستہ ہوگئے۔ آل انڈیا ریڈیو میں تین دہائیوں تک اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔ 2012 میں انتقال ہوا۔

موضوعات