noImage

ناطق گلاوٹھی

1886 - 1969 | ناگپور, ہندوستان

پیدائش : 11 Nov 1886 | ناگپور, ہندوستان

وفات : 26 May 1969 | ناگپور, ہندوستان

Relatives : آسی الدنی (شاگرد)

آ کے بزم ہستی میں کیا بتائیں کیا پایا

ہم کو تھا ہی کیا لینا بت ملے خدا پایا

ناطق گلاوٹھوی
نام سید ابوالحسن ،ناطق تخلص۔ ۱۱؍نومبر ۱۸۸۶ء کو کامٹی میں پیدا ہوئے جو ناگپور سے ۹میل کے فاصلے پر ایک بڑا قصبہ ہے۔ ان کے والد کاروبار کے سلسلے میں کامٹی میں سکونت پذیر تھے۔ ان کا آبائی وطن گلاوٹھی ضلع میرٹھ ہے ۔ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی۔ دارالعلوم دیوبند سے علوم عربیہ کی سند حاصل کی۔ طب کی تعلیم بھی حکیم احمد حسن سے حاصل کی۔ انگریزی زبان پرائیوٹ طور پر سیکھی۔۱۹۰۰ء میں شاعری شروع کی۔ ۱۹۰۴ء میں داغ کی شاگردی اختیار کی۔ داغ کے انتقال کے بعد کسی کو کلام نہیں دکھایا۔ اپنے لکھے پر خود ہی اصلاح کرتے رہے۔ داغ کی شاگردی سے پہلے بیان یزدانی سے مشورہ سخن کیا۔ عرصہ دراز تک بہ سلسلہ تجارت ناگپور میں مقیم رہے۔ وہ مسلسل ۲۰سال تک ناگپور میونسپل کمیٹی کے رکن رہے۔ناطق صاحب کا آخری زمانہ بہت عسرت میں گزرا۔۲۶؍مئی ۱۹۶۹ء کو ناگپور میں انتقال کرگئے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’نطق ناطق‘(چند نظموں کا مجموعہ)۔ ان کا دیوان شائع نہیں ہوا۔’کنز المطالب‘(غالب کے دیوان کی شرح)، ان کی کچھ اور تصانیف بھی غیر مطبوعہ رہ گئیں۔

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:309