صدام حسین مضؔمر کا تعارف
صدام حسین، تخلص مضؔمر، کا تعلق موضع سرچندی، تحصیل روڑکی، ضلع ہریدوار سے ہے۔ وہ 1993 میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی دینی تعلیم مدرسہ مصباح العلوم، سرچندی سے حاصل کی۔ بعد ازاں جامعہ اسلامیہ، ریڑھی تاجپورہ، ضلع سہارنپور سے درجہ ہفتم تک دینی و عصری تعلیم مکمل کی۔ ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیم 2012 تا 2014 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ سے حاصل کی۔
اعلیٰ تعلیم کے سلسلے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا رخ کیا جہاں سے انہوں نے 2016 میں بی اے آنرز (اردو)، 2019 میں اردو ادب میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی، اور تاحال اسی جامعہ سے اردو میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔
شاعری سے شغف ایم اے سالِ اول سے پیدا ہوا اور باقاعدہ طور پر 2020 سے شعر گوئی کا آغاز کیا۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ قیامت کے باوجود اگست 2024 میں شائع ہوا۔ مضؔمر بنیادی طور پر غزل کے شاعر ہیں اور ان کی شاعری فکری گہرائی اور عصری احساسات کی آئینہ دار ہے۔