aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Sajjad Baqar Rizvi's Photo'

سجاد باقر رضوی

1928 - 1992 | کراچی, پاکستان

سجاد باقر رضوی کا تعارف

تخلص : 'باقر'

اصلی نام : سید سجاد باقر رضوی

پیدائش : 04 Oct 1928 | اعظم گڑہ, اتر پردیش

وفات : 13 Aug 1992

رشتہ داروں : فہیم اعظمی (بھائی)

LCCN :n90711554

نام سید سجاد باقر رضوی، ڈاکٹر اور تخلص باقر تھا۔۱۴؍اکتوبر۱۹۲۸ء کو گاؤں چمانواں، تحصیل پھول پور، ضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات یوپی بورڈ سے پرائیوٹ امیدوار کی حیثیت سے پاس کیے۔اکتوبر۱۹۴۷ء میں ہجرت کرکے پاکستان آگئے۔۱۹۴۹ء میں سندھ مسلم لا کالج سے ایل ایل بی ، اور کراچی یونیورسٹی سے بی اے (آنرز) کیا۔ ۱۹۵۸ء میں سجاد باقر نے کراچی یونیورسٹی سے ’’طنز ومزاح کے نظریاتی مباحث اور کلاسیکی اردو شاعری ۱۹۵۷ء تک‘‘ پر مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ شاعری کا ذوق فطری تھا۔ شاعر کے علاوہ وہ نقاد اور انگریزی و اردو ادب کے ایک اچھے استاد تھے۔ ۱۳؍اگست۱۹۹۲ء کو دمے کے مرض میں لاہور میں انتقال کرگئے۔ ’’تیشۂ لفظ‘‘ اور ’’جوئے معانی‘‘ کے نام سے ان کے شعری مجموعے چھپ گئے ہیں۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:231

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے