Shaukat Thanvi's Photo'

شوکت تھانوی

1904 - 1963 | لاہور, پاکستان

اصلی نام : محمّد عمر

پیدائش : 03 Feb 1904, متھرا, ہندوستان

وفات : 04 May 1963

دھوکا تھا نگاہوں کا مگر خوب تھا دھوکا

مجھ کو تری نظروں میں محبت نظر آئی

نام محمد عمر، شوکت تخلص۔ ۳؍فروری ۱۹۰۴ء کو بندرابن ، ضلع متھرا(یوپی) میں پیدا ہوئے۔بچپن ریاست بھوپال میں گزرا جہاں ان کے والد انسپکٹر جنرل پولیس تھے۔ملازمت سے سبک دوش ہونے کے بعد ان کے والد لکھنو آگئے۔ شوکت تھانوی کو زمانہ طالب علمی ہی میں شعروسخن سے دلچسپی ہوگئی تھی۔ مولانا عبدالباری آسی سے مشورہ سخن کرتے تھے۔اخبار نویسی سے ذمہ دارانہ زندگی کی ابتدا ہوئی۔ روزنامہ ’’ہمدم‘‘کے عملہ ادارت میں شامل ہوگئے۔ ۱۹۳۰ء میں ان کا مشہور مزاحیہ افسانہ’’سودیشی ریل‘‘ شائع ہوا۔ روزنامہ ’’اودھ اخبار‘‘ کے مدیر اعلا کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ اخبار نویسی کے بعد آل انڈیا، لکھنوسے وابستہ رہے۔ پھر پنچولی آرٹ پکچرس میں اسٹوری رائٹر کی حیثیت سے لاہور آگئے۔قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔ مزاحیہ افسانوں کے مجموعے اور ناول وغیرہ پچاس سے زیادہ شائع ہوچکے ہیں۔ ’’گہرستان‘‘ کے نام سے ان کا شعری مجموعہ چھپ گیا ہے۔ان کے ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں ’’تمغۂ امتیاز‘‘ سے نوازا۔ ۴؍مئی ۱۹۶۳ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:402