سید نوید حیدر جعفری کا تعارف
سید نوید حیدر جعفری 10 جولائی 1967 کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ پیشے کے اعتبار سے الیکٹریکل انجینئر ہیں، تاہم اردو زبان و ادب سے گہرا شغف رکھتے ہیں۔ نثر اور شاعری دونوں میدانوں میں سرگرم ہیں اور خصوصاً غزل گوئی سے دلچسپی رکھتے ہیں۔
ان کی غزلیں مختلف ادبی رسائل میں شائع ہو چکی ہیں اور وہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اپنا کلام قارئین تک پہنچاتے رہے ہیں۔ ان کی پہلی تصنیف ’’صورتِ احوال‘‘ کے عنوان سے مضامین کا مجموعہ ہے، جو 2011 میں شائع ہوا۔ اس کے علاوہ ان کا شعری مجموعہ ’’وجہِ ملال‘‘بھی شائع ہو چکا ہے۔ وہ اردو اخبارات میں بھی مضامین لکھتے رہے ہیں۔
نوید حیدر جعفری کو مرثیہ خوانی (تحت اللفظ) سے بھی خاص شغف ہے۔ وہ مختلف سماجی و ادبی محافل کے علاوہ ٹی وی چینلز پر بھی مرثیہ خوانی کر چکے ہیں۔