تخلص : 'عمّان حسین'
اصلی نام : سید محمد شرف ناظم حسین
پیدائش : 20 Sep 2002 | نالندہ, بہار
سید محمد شرف ناظم حسین، تخلص "عمّان"، 20 ستمبر 2002 کو پیدا ہوئے اور بہار شریف، ضلع نالندہ (بہار) سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے پٹلی پتر یونیورسٹی سے سائنس میں گریجویشن مکمل کیا ہے۔ اردو زبان و ادب سے گہری دل چسپی رکھتے ہیں، بالخصوص غزل اور کلاسیکی شاعری ان کا پسندیدہ میدان ہے۔
ان کی غزلیں بہار اردو اکادمی کے ادبی مجلے "زبان و ادب" میں شائع ہو چکی ہیں، جس نے ان کے ادبی ذوق کو مزید تقویت دی۔ وہ اردو ادب کی روایت اور اس کے تہذیبی ورثے کے فروغ میں سرگرم کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔