aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ne.amat-e-sharaab"
نعمت غم سے جو دل محروم ہو وہ دل نہیںجام خالی ہو تو کیوں کر اس کو پیمانہ کہیں
آؤ ہم میں ڈھل جاؤ عمر بھر کے پیاسے ہیںتم شراب ہو یارو ہم ایاغ ہیں یارو
فضاؔ ہمیں تو ہے کافی یہی خمار وجودہے بے شراب بھی حاصل نشہ بہت گہرا
پاتے ہیں میکدے میں بقاؔ نعمت شرابخم سے سب سبو سبو سے قدح اور قدح سے ہم
بس ایک گھونٹ بنا دے گا عارف و سالکتم اپنا جام اٹھاؤ شراب میں دوں گا
آنکھ دھرتی کی سرخ ہونے لگینور انجم شراب ہو جیسے
شرر ہائے غم ہستی کو ساقیبجھا بھی دے شراب ارغواں سے
شراب پی چکے بے چارہ کو اجازت دوکھڑا ہے دیر سے رخصت کو اے نگار لحاظ
واعظ شراب و حور کی الفت میں غرق ہےہے سر سے پاؤں تک یہ ستمگر تمام حرص
بہت پیر مغاں ذی حوصلہ ہےشراب ناب کے ساغر لٹے ہیں
دریائے شراب اس نے بہایا ہے ہمیشہساقی سے جو کشتی کے طلب گار ہوئے ہیں
شباب آ گیا اس پر شباب سے پہلےدکھائی دی مجھے تعبیر خواب سے پہلے
بیٹھے ہیں تشنہ کام سر رہ گزر تمامساقی تری شراب کا ارماں کئے ہوئے
یہ ایک ہی تو نعمت انساں نواز تھیدل مجھ کو مل گیا تو خدائی کو کیا ملا
چار تنکوں کا شوق مکاں کیا بنانعمت قرب الفت بھی جاتی رہی
ہمیں یہ نعمت عظمیٰ رسا نہ کیوں ملتیخدا نے عشق کو پیدا کیا بشر کے لئے
نعمت خلد تھی بشر کے لئےخاک چاٹی نظر گزر کے لئے
اسے نصیب ہوئی نعمت ولائے نبیجہاں سے تہنیتؔ اس طرح شادماں گزری
غم دنیا ہو یا غم عقبیٰنعمت لا زوال ہے صاحب
فراموش گاری بھیاک نعمت بے بہا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books