aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shaa.ista-e-rafuu"
چاک دل پر نہ کیوں ہنسی آئےیہ تو شائستۂ رفو ہے ابھی
بکھر کے رہ گئی ذرات غم میں شائستہؔترے قلم سے نئی شکل اک بنا دینا
جسے تمیز ہے شائستہؔ نیک و بد کیا ہےوہ اپنا ہاتھ ندامت سے ملتا رہتا ہے
ڈرا رہا ہے مجھے وہ جہاں سے شائستہؔبتاؤ حضرت ناصح کو کیا سزا دو گے
شائستہؔ اک بار پھر اپنے ملبے سےصورت یک تعمیر بنا کر دیکھوں تو
نمائش تو بجا ہے جلوۂ حسن مجسم کییہ لازم ہے نظر شائستۂ دیدار ہو جائے
کوئی شائستہ و شایان غم دل نہ ملاہم نے جس بزم میں دیکھا اسے تنہا دیکھا
حسن شائستۂ تہذیب الم ہے شایدغم زدہ لگتی ہیں کیوں چاندنی راتیں اکثر
گل گشت اپنے طور پہ ہے سو تو خوب یاںشائستۂ پریدن گلزار پر نہیں
ہر آدمی نہیں شائستۂ رموز سخنوہ کم سخن ہو مخاطب تو ہم کلام کریں
کیا دور ہے جو دیدۂ بینا نہیں رکھتےوہ لوگ بھی شائستۂ آداب نظر ہیں
دل کو شائستۂ احساس تمنا نہ کریںآپ اس انداز نظر سے مجھے دیکھا نہ کریں
نظر شائستہ غم ہو رہی ہےمگر پہچان اپنی کھو رہی ہے
ہو نہ جائیں کہیں نیرنگیئ دل سے محروملوگ شائستۂ تہذیب نظر ہونے تک
شائستۂ آداب محبت جو نہیں تھےگمراہ انہیں شیخ حرم تم نے کیا ہے
ہے دل میں حضوری کی تمنا تو جبیں کوشائستۂ آداب حرم کرتے رہیں گے
کچھ تو ارشاد ہو اے تمکنت آن جمالعشق شائستۂ تہذیب جنوں ہے کہ نہیں
وہ دل جو کشتۂ غم سود و زیاں نہ تھاشائستۂ نوازش دور جہاں نہ تھا
کون کہتا مجھے شائستۂ تہذیب جنوںمیں تری زلف پریشاں کو اگر چھیڑ نہ دوں
غیر شائستۂ آداب محبت نہ سہیہم ترے ہجر کے آزار میں مر کب گئے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books