aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vaj.h-e-indimaal"
خواب در خواب تھیں ملاقاتیںدرد دل وجہ اندمال سا تھا
دلوں کے زخم دہن میں زباں نہیں رکھتےتو کس سے ذائقۂ اندمال پوچھے گا
ہے ناز سنگ کو کہ وہی اک ہے وجہ زخمشیشے کو آج اس کے مقابل میں چھوڑ دو
اس سے ملنے پہ خوشی کیسے چھپائی جائےکیا بتائیں گے وہ جب وجہ طرب پوچھے گا
میں نے پوچھی جو وجہ قتل کہاٹھہرو دم لے کے ہم بتاتے ہیں
واہ رے انصاف اتنا بھی نہ واں پوچھا گیایہ قصور حسن ہے یا اصل میں تاثیر عشق
سینہ میں دل غمزدہ خوں ہو گیا شایدبے وجہ بھی ہوتے ہیں کہیں اشک رواں سرخ
کیا وجہ تیرے ظلم و ستم میں مزا نہیںاے دور چرخ آج وہ شاید نہیں شریک
اس کی کیا وجہ مرے ہوتے وہاں کیوں نہ رہیںکیوں رہے زلف سیہ آپ کے رخسار کے پاس
میں چاہتا ہوں کہ میں زخم زخم ہو جاؤںاور اس طرح کہ کبھی خوف اندمال نہ ہو
ہو گئے زخم اس قدر مانوسکوئی تدبیر اندمال نہیں
زخم بھرتے نہیں ہیں یادوں کےلذت اندمال پیہم ہے
اپنے زخموں پہ اک فسردہ ہنسیکوشش اندمال تھی کیا تھی
بے حسی تھی اور نقش اندمالزخم کا زندہ تعلق چھن گیا
ہائے وہ زخم جن کا موسم گلدہشت اندمال میں گزرا
کیسا پہاڑ ہو گیا وقت گزارنا مجھےزخم پہ جم گئی نظر خواہش اندمال میں
ابھی تلک تو میرے سارے زخم تھے ہرے بھرےیکایک ان کو کار اندمال کیسے آ گیا
طبیعت بھی اگر آسودۂ تیر ستم ہوتیگمان اندمال زخم پیکاں اور ہو جاتا
اللہ ہی کی یاد بہرحال خلق میںوجہ سکون خاطر اندوہ گیں رہی
تازگی وجہ شگفت خاطر عالم رہےمیری دنیا میں ہمیشہ ایک ہی موسم رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books