aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vaqf-e-kashmakash"
تپش سے میری وقف کشمکش ہر تار بستر ہےمرا سر رنج بالیں ہے مرا تن بار بستر ہے
کتنا بڑا عذاب ہے باطن کی کشمکشآئینہ سب کا گرمیٔ جوہر سے کٹ گیا
نہ اس کے ساتھ ہمارا بھی مول ہونے لگےہیں کشمکش میں کہ مشت گہر کہاں کھولیں
شوق کی آگ نفس کی گرمی گھٹتے گھٹتے سرد نہ ہوچاہ کی راہ دکھا کر تم تو وقف دریچہ و بام ہوئے
دوستوں نے بھی چھوڑی ہیں دال داریاںآج وقف غم الفت رائیگاں
دیکھا ہے جنہیں وقف آداب غم جاناںان سے غم جاناں کا اظہار نہیں ہوتا
تمام مدحتیں وقف بہ نام احمؐد ہیںتمام ذکر کو اس تاجور سے جوڑا ہے
دل سراپا وقف سودائے نگاہ تیز ہےیہ زمیں مثل نیستاں سخت ناوک خیز ہے
وقف زبان اہل حسد ہے لہو مراخوش ہو رہا ہوں وادیٔ پر خار دیکھ کر
ارض و سما ہے وقف نگاہ امید و یاسدنیا کی اونچ نیچ ہماری نظر میں ہے
کبھی نہ خود کو کیا وقف انہماک وجودعبیدؔ بچ کے رہے حادثات سے گزرے
جل رہا تھا دل چراغ آرزو خاموش تھاہم تھے وقف حسرت دیدار وہ روپوش تھا
اب تذکرۂ خندۂ گل بار ہے جی پرجاں وقف غم گریہ شبنم ہے مری جاں
گردش وقت نے جب سے مرا گھر دیکھا ہےزیست کو وقف غم شام و سحر دیکھا ہے
حیات وقف غم روزگار کیوں کرتےمیں سوچتا ہوں کہ وہ مجھ سے پیار کیوں کرتے
بہ ایں انعام وفا اف یہ تقاضائے حیاتزندگی وقف غم خاک نشیناں کر دے
آرزوؔ دل ہے وقف بیم و امیدجھلملاتا چراغ جگنو کا
زندگی کیوں ہو وقف دیر و حرممیکدے بھی چلا کرے کوئی
جو مجھ کو وقف غم انتظار ہونا تھاتو عہد و فعل کا کچھ اعتبار ہونا تھا
وقف فروغ رنگ نظر اور دل بضدپیراہن حیات دریدہ کہیں سے ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books