aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بدقسمت"
صاحب! آپ کو یاد ہو گا۔ میں نے آپ کے مکان پر اپنی داستانِ محبت سنائی تھی۔ وہ محض فسانہ تھا۔ ایک جھوٹا فسانہ۔ کوئی زہرہ ہے نہ نعیم۔۔۔ میں ویسے موجود تو ہوں مگر وہ نعیم نہیں ہوں جس نے زہرہ سے محبت کی تھی۔ آپ نے ایک بار...
بدقسمت کالا چورپھانسی سے اترا۔ ہزاروں آنکھیں اسی پر گڑی ہوئی تھیں۔ وہ اس لڑکے کے پاس آیا اور اسے گود میں اٹھا کر پیار کرنے لگا۔ اسے اس وقت وہ زمانہ یادآیا جب وہ خود ایسا ہی بھولا بھالا ایسا ہی خوش و خرم اور آلائشات دنیوی سے ایسا...
اس نے سنا اور اپنے جی میں ہنسا کہ دیکھیے وہ کون بدقسمت ہے جو دردانہ کی شہرت جمال سے دھوکا کھاکر اس عذاب کو مول لے گا۔ صبح کو وہ بھی تماشہ دیکھنے گیا لیکن لوگوں کو سخت تعجب ہوا، جب انھوں نے سنا کہ نیروبی جو دردانہ کا...
خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو والدین کہلاتے ہیں۔ بدقسمت ہیں تو وہ بےچارے جو قدرت کی طرف سے اس ڈیوٹی پر مقرر ہوئے ہیں کہ جب کسی عزیز یا دوست کے بچے کو دیکھیں تو ایسے موقع پر ان کے ذاتی جذبات کچھ ہی کیوں نہ ہوں، وہ یہ...
ہومائے: اچانک بنگلے میں سے مہیب شعلے بلند ہوئے۔ چاروں طرف شور مچ گیا۔۔۔ آگ۔۔۔! آگ۔۔۔! کسی نے آکر کہا کہ برتھ ڈے کی ایک موم بتی سے اتفاقیہ آگ لگی۔ فائر انجن آتے آتے تین منزلہ بنگلہ جل کر خاک ہوگیا۔۔۔ لیکن آنٹ فیروزہ تب بھی زندہ بچ گئیں۔۔۔...
’’اس انداز سے میں نے اپنے آپ کو سمجھانا چاہا۔ لیکن چلو روز ماری۔ اب ہم نئی تصویریں بنائیں گے۔‘‘ اس نے روز ماری کو مخاطب کیا، ’’تم اگر ہمارے اسکیچ تیار کرو تو تمہاری آرٹ کو نسل اور ہم عصر فنون کی انجمن ان کے لیے کون سے عنوان...
’’نہیں ری! ایسا احمق میں بھی نہیں ہوں کہ جو مجھے کانٹے دے۔ اسی کے لئے پھول بوتا پھروں۔‘‘ بڑھیا پھر سو گئی۔ بھگت نے کواڑ بند کردیے اور پھر آکر بیٹھا۔ لیکن اس کی حالت بالکل ویسے ہی تھی۔ جیسے اپدیش سننے والوں کی باجہ کی آواز کان میں...
مکان کی تلاش کرنے میں دیر ہی کیا لگتی ہے۔ اخبار سے پتا پڑھا۔ چھٹی کے دن سائیکل سنبھالی اور چل دیے۔ جہاں ’مکان کرائے کے لیے خالی ہے‘ لکھا دیکھا، ٹھہر گئے۔ مکان کو ادھر ادھر سے دیکھ کر پانچ چھ منٹ میں پسند کر ڈالا۔ کرایہ طے کیا...
’’تعلیم یافتہ لڑکیوں کی مانگ بڑھی مگر اس تیزی سے نہیں جس تیزی سے تعداد بڑھی۔ جب ایک میٹرک پاس لڑکی عنقا سمجھی جاتی تھی، اب گلی گلی گریجویٹ اگ آئیں۔ شادیوں کے بازار میں بڑی افراتفری مچ گئی۔ ایک پڑھی لکھی لڑکی کے لیے کم از کم آئی سی...
’’میاں جان، مجھے معلوم ہے۔‘‘ اخلاص نے مزاج پرسی کے بعد کسی مزید تمہید کے بغیر کہنا شروع کیا، ’’مجھے معلوم ہے تم بےوقت اچانک کیوں آئے ہو۔ میاں تم خوش قسمت بھی ہو اور بدقسمت بھی۔ خیر۔۔۔‘‘ ان الفاظ نے میر کی بے صبری مضاعف کر دی۔ ’’کیوں، بدنصیب...
عرب سر تھام کر بیٹھ گیا اس کی آنکھیں سرخ ہوگئیں۔ گردن کی رگیں تن گئیں۔ چہرہ پر غیر معمولی جلال دوڑ گیا۔ نتھنے پھڑکنے لگے۔ ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے اس کے ذہن میں خوفناک کشمکش جاری ہے اور وہ پوری قوتوں سے ذہنی مدوجزر کو دبا رہا ہے۔...
یا شاد یا مولانا محمد اسماعیل میرٹھی کی اور ایک آدھ نظم، جسے مس میری نے بدقت تمام اجازت دی تھی کہ ہم لوگ یاد کرلیں اور پیانو یا ہارمونیم پر بجائیں کیونکہ وہ کہا کرتی تھیں کہ ہندوستانی راگ یاد کرنے سے تمہارا انگریزی مذاق بگڑ جائیگا۔ وہ ہیں...
لیکن میری آواز دردیشوں کے وظیفے کے شور میں ڈوب گئی۔ وہ اب چلا رہے تھے، ’’او نبی۔ جس پر بادل ہمیشہ اپنا سایہ کیے رہتے تھے۔ المصطفیٰ۔۔۔ دنیا پر رحم فرما۔۔۔ رحم۔ رحم، کریم اللہ۔۔۔ یا ہو،‘‘ کے بیکتاشی نعروں سے کمرہ گونج اٹھا۔ دوسرے لمحے وہ دردیش کہ...
تو۔۔۔ یہ کماؤ ہیروئن جسمانی اور دماغی اعتبار سے چاق وچوبند، بالکل لٹیروں کی طرح چاروں طرف ہاتھ مارنے لگی۔ اب تو مذاق کی حد ہوگئی خیر کونین کھلاتی تھی، تھپڑ لگاتی تھی تو کوئی مضائقہ نہ تھا۔ یہ تو ایک عورت کے نخرے ہوئے۔ چوکیداری کرتی تھی۔ ذرا سی...
ماہل: ’’ہاں مہاراج!وہ بدقسمت شخص میں ہی ہوں۔ میں آج خود اپنی فریادلے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہواہوں۔ اپنے عزیزوں کے ساتھ میرا جوفرض ہے۔ وہ اس عقیدت کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔ جومجھے آپ کی ذات پاک سے ہے۔ آلھا میرالختِ جگرہے۔ اس کا گوشت میراگوشت...
اس زمانے میں ڈائریکٹر نیر (پاکستان کا ذہین مگر بدقسمت ڈائریکٹر) بھی نذیر کے ساتھ تھا۔آصف اور وہ دونوں ہم عمر تھے۔ دونوں کنوارے اور خوابوں کی دنیا میں بسنے والے، آپس میں ملتے تو عورتوں کی باتیں کرتے، ان عورتوں کی جو مستقل میں ان کی ہونے والی تھیں،...
بدقسمتی سے میں اب تندرست تھا۔ اس لئے مجبوراً مجھے اسپتال کو خیرباد کہنا پڑا۔ اب وہی منحوس کوٹھڑی تھی اور اس کی مرطوب دیواریں۔تندرست ہوں! یقیناً تندرست ہوں۔ اس لئے کہ نوجوان ہوں۔ مضبوط ہوں۔ خون میری رگوں میں آزادانہ گردش کرتا ہے۔ میرے طاقتور بازو میری اطاعت کرتے ہیں۔ میرا جسم زیادہ عمر تک جینے کیلئے بنا ہوا ہے۔ آہ! لیکن وہ نہیں جانتے کہ یہ سب کچھ ہوتے ہوئے مجھے ایک روگ ہے۔ بیماری ہے جو مجھے روز بروز دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ یہ بیماری مجھے میرے بالمقابل کمرہ کے بام پر لابٹھائے۔
ایک گہری راز بھری چپ ہمیشہ اس کے چہرے پر کھیلتی رہتی جیسے خاموشی اس کے چہرے کا اہم حصہ ہو۔آنکھوں میں تا حدِ نظر سوچ کے دائرے ٹوٹتے پھیلتے اپنا گھر بناتے رہتے۔ماتھے پہ چند شکنیں وقت کے ساتھ گھٹتی بڑھتی رہتی تھی وہ بھی ضرورت کے تحت۔بہت کم...
کچھ نہیں۔۔۔ کوئی کام نہیں تھا۔ ایسے ہی جھپٹاکے باہرنکل گیاتھا۔ سرحدپرلڑائی کے کارن سب کاروبار سست ہوگئے تھے۔ زندگی میں جس ارتعاش کوہم ڈھونڈا کرتے ہیں، وہ لڑنے کے لیے محاذ پر چلاگیاتھا اورجوبچ رہا تھا، روزانہ اخباروں میں سمٹ آیاتھا۔ باربار پڑھے جانے کے باوجود جوآدھ پون گھنٹے...
آخر ایک دن ہم نے اپنے پہاڑی ملازم سے امرناتھ کی تعریف سنی۔ بس پھر کیا تھا فوراً کیل کانٹے سے لیس ہوکر چل پڑے۔ اتوار کا دن تھا، چمکدار دھوپ سیلاب نور کی طرح نشیب و فراز پر بہہ رہی تھی۔ تمام لدھر ویلی پر نور کا عالم تھا۔...
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books