aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "نعمت"
بے فائدہ الم نہیں بے کار غم نہیںتوفیق دے خدا تو یہ نعمت بھی کم نہیں
نعمت زیست کا یہ قرض چکے گا کیسےلاکھ گھبرا کے یہ کہتے رہیں مر جائیں گے
یہ ایک ہی تو نعمت انساں نواز تھیدل مجھ کو مل گیا تو خدائی کو کیا ملا
واعظا چھوڑ ذکر نعمت خلدکہہ شراب و کباب کی باتیں
کرے جس قدر شکر نعمت وہ کم ہےمزے لوٹتی ہے زباں کیسے کیسے
جو مجھ میں تجھ میں چلا آ رہا ہے صدیوں سےکہیں حیات اسی فاصلے کا نام نہ ہو
یاد محبوب فراموش نہ ہووے اے دلحسن نیت نے مجھے عشق سے نعمت دی ہے
نہ ہے ستارے کی گردش نہ بازی افلاکخودی کی موت ہے تیرا زوال نعمت و جاہ
میری چپ رہنے کی عادت جس کارن بد نام ہوئیاب وہ حکایت عام ہوئی ہے سنتا جا شرماتا جا
زندگی نذر گزاری تو ملی چادر خاکاس سے کم پر تو یہ نعمت نہیں ملنے والی
علم کی حد سے پرے بندۂ مومن کے لیےلذت شوق بھی ہے نعمت دیدار بھی ہے
عمر بھر عشق کسی طور نہ کم ہو آمیندل کو ہر روز عطا نعمت غم ہو آمین
اذیتوں میں بھی بخشی مجھے وہ نعمت صبرکہ میرے دل میں گرہ ہے نہ میرے ماتھے پہ بل
نعمت غم میرا حصہ مجھ کو دے دے اے خداجمع رکھ میری خوشی سارے زمانے کے لیے
جگر کو مرے عشق خوں نابہ مشربلکھے ہے خداوند نعمت سلامت
ساری دنیا سے انوکھی ہے زمانے سے جدانعمت خاص ہے اللہ رے قسمت میری
فلک کی طرح جفائیں نہ کیجیے ہر روزاسی قدر ہے یہ نعمت جو گاہ گاہ ملے
خدا نے مجھ کو بن مانگے یہ نعمت دی ہے منظرؔترستے ہیں بہت سے لوگ ممتا دیکھنے کو
گریۂ نیم شبی کی نعمت جب سے بحال ہوئیہر لحظہ امید حضوری بڑھتی جاتی ہے
جب سوالی کوئی آ جاتا ہے در پر تو مجھےاس کی بخشی ہوئی نعمت کا خیال آتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books