aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'afzal'"
مجھے رونا نہیں آواز بھی بھاری نہیں کرنیمحبت کی کہانی میں اداکاری نہیں کرنی
ہمارے سانس بھی لے کر نہ بچ سکے افضلؔیہ خاکدان میں دم توڑتے ہوئے سگریٹ
ہمارے خون کے پیاسے پشیمانی سے مر جائیںاگر ہم ایک دن اپنی ہی نادانی سے مر جائیں
میرے آنگن میں ہے وحشت کا بسیرا افضلؔمجھ کو گھر کے در و دیوار سے ڈر لگتا ہے
ترا وجود ہے لا ریب اشرف و اعلیٰجو سچ کہوں تو نہیں میں بھی ارذل و اسفل
شکست زندگی ویسے بھی موت ہی ہے ناتو سچ بتا یہ ملاقات آخری ہے نا
مرے نصیب میں مٹی کا اک دیا بھی نہ تھاتری ہتھیلی پہ میں آفتاب کیا دیتا
تبھی تو میں محبت کا حوالاتی نہیں ہوتایہاں اپنے سوا کوئی ملاقاتی نہیں ہوتا
افضلؔ اور قیس نے قانون بنایا ہے کہ عشقدوسری بار بھی ہوتا ہے نہیں بھی ہوتا
اس لمحے تشنہ لب ریت بھی پانی ہوتی ہےآندھی چلے تو صحرا میں طغیانی ہوتی ہے
راہ بھولا ہوں مگر یہ مری خامی تو نہیںمیں کہیں اور سے آیا ہوں مقامی تو نہیں
کل اپنے شہر کی بس میں سوار ہوتے ہوئےوہ دیکھتا تھا مجھے اشک بار ہوتے ہوئے
ایک بھی شعر گہر بن کے نہ چمکا افضلؔکتنے دریائے خیالات کھنگالے ہم نے
اس طرح ستایا ہے پریشان کیا ہےگویا کہ محبت نہیں احسان کیا ہے
ہجر میں اتنا خسارہ تو نہیں ہو سکتاایک ہی عشق دوبارہ تو نہیں ہو سکتا
ہم کو افضلؔ ہے آسرا اس کاکیسے کہہ دیں کہ بے سہارے ہیں
مجھ سے وہ سگ بھی ہے افضل جسے عزت ہو نصیبآستان حرم یار پہ دربانی کی
تو پھر وہ عشق یہ نقد و نظر برائے فروختسخن برائے ہنر ہے ہنر برائے فروخت
کوئی ہتھیلی پہ پھرتا ہے آفتاب لئےبھٹک رہا ہے کوئی در بدر اندھیرے میں
غم کا موسم بیت گیا سو رونا کیاکل کے غم کو آج کے دن میں بونا کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books