aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",cokc"
آج کا پھول تری کوکھ سے ظاہر ہوگاشاخ دل خشک نہ ہو اب کے تری باری ہے
وہ دن کب کے بیت گئے جب دل سپنوں سے بہلتا تھاگھر میں کوئی آئے کہ نہ آئے ایک دیا سا جلتا تھا
کوئی پوچھے تو نہ کہنا کہ ابھی زندہ ہوںوقت کی کوکھ میں اک لمحۂ آئندہ ہوں
زمیں کی کوکھ ہی زخمی نہیں اندھیروں سےہے آسماں کے بھی سینے پہ آفتاب کا زخم
رات کی کوکھ کوئی چاند کہاں سے لائےیہ زمیں بانجھ ہے برسے کہ نہ برسے بادل
سورج زمیں کی کوکھ سے باہر بھی آئے گاہوں منتظر کہ صبح کا منظر بھی آئے گا
میں اپنا سمجھتی رہی ارباب وفا کووہ غیر سے ملتے رہے چالاک بہت تھے
بازار میں گھرا ہوں اور شور ہو رہا ہےمیری سمجھ میں کوئی بات آ نہیں رہی ہے
جل رہی ہے زمیں کی کوکھ مگرتم خلاؤں کی بات کرتے ہو
محفلوں کو گزار پائے ہمتب کہیں خلوتوں پہ چھائے ہم
بھوک ہی پالے اپنی کوکھ میں میری ماںبانجھ دعائیں محنت والے ہاتھوں کی
ہم وقت کے ہم سفر ہی ٹھہرےکب تک کوئی اپنے گھر ہی ٹھہرے
خود سے جیت نہ پایا کوئیاپنے آگے ہارے سارے
رنڈی بازی وہ کیا کرے پھر خاکپاس جس کے کتاب کوک نہ ہو
دوا بغیر کوئی طفل مر گیا تو کیا ہوابس ایک پھول ہی تو تھا بکھر گیا تو کیا ہوا
میں دشت ہو گیا تھا اسے سوچ سوچ کروہ بھی سمجھ کے خاک اڑاتی رہی مجھے
زمیں کی کوکھ اجڑ جائے اب کے بارش میںپتہ چلے نہ ہمیں آسماں کی سازش کا
وقت کی کوکھ کا بر محل سانحہیہ جہاں مضطرب زندگی اور میں
کوئل نیں آ کے کوک سنائی بسنت رتبورائے خاص و عام کہ آئی بسنت رت
کیوں کوئی کوکھ جو سونی ہو وہ شرمندہ ہوکیا ضروری ہے کہ ہر سیپ سے موتی نکلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books