aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",irWa"
سچ کہتے ہو خودبین و خود آرا ہوں نہ کیوں ہوںبیٹھا ہے بت آئنہ سیما مرے آگے
آگے اس متکبر کے ہم خدا خدا کیا کرتے ہیںکب موجود خدا کو وہ مغرور خود آرا جانے ہے
کرتا ہوں جمع پھر جگر لخت لخت کوعرصہ ہوا ہے دعوت مژگاں کیے ہوئے
آہ یہ مجمع احباب یہ بزم خاموشآج محفل میں فراقؔ سخن آرا بھی نہیں
عشق کو حوصلہ ہے شرط ارنہبات کا کس کو ڈھب نہیں آتا
جاں داد گاں کا حوصلہ فرصت گداز ہےیاں عرصۂ طپیدن بسمل نہیں رہا
کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پسپا ہوئےان ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا
ہم خاک نشیں تم سخن آرائے سر بامپاس آ کے ملو دور سے کیا بات کرو ہو
وہ زخم بھر گیا عرصہ ہوا مگر اب تکذرا سا درد ذرا سا نشان باقی ہے
مے نے کیا ہے حسن خود آرا کو بے حجاباے شوق! ہاں اجازت تسلیم ہوش ہے
اپنا دشمن ہی دکھائی نہیں دیتا ہو جسےایسا لشکر تو صف آرا بھی نہیں ہو سکتا
میں وہ مجنون وحشت آرا ہوںنام سے میرے بھاگتا ہے عشق
ہر بزم میں ہم نے اسے افسردہ ہی دیکھاکہتے ہیں فرازؔ انجمن آرا بھی کبھی تھا
لب زاہد پہ ہے افسانۂ حور جنتکاش اس وقت مرا انجمن آرا ہوتا
اپنی رسوائی میں کیا چلتی ہے سعییار ہی ہنگامہ آرا چاہیے
اے عرصۂ طلب کے سبک سیر قافلوٹھہرو کہ نظم راہ گزر کر رہے ہیں ہم
حسن بے پروا کو خودبین و خود آرا کر دیاکیا کیا میں نے کہ اظہار تمنا کر دیا
شمعوں میں اب نہیں ہے وہ پہلی سی روشنیکیا واقعی وہ انجمن آرا ہے ان دنوں
عرصۂ ہستی میں اب تیشہ زنوں کا دور ہےرسم چنگیزی اٹھی توقیر دارائی گئی
ایک مدت ہوئی اس کو روئے ہوئے ایک عرصہ ہوا مسکرائے ہوئےضبط غم کا اب اور اس سے وعدہ نہ ہو ورنہ بیمار کا دم نکل جائے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books